the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

اسپین کے جزیرے مایوریکا میں شہزادی اور ان کے شوہر کو کرپشن کیس میں عدالت میں پیش ہونا پڑا ۔

اسپین کی شہزادی اور موجودہ بادشاہ فلپ اے ششم کی بہن شہزادی کرسٹینا اور ان کے خاوند اینکی اردنگرین پر کرپشن اور ٹیکس چوری کے الزامات ہیں جن کی صفائی کے لئے انہیںعدالت میں پیش ہونا پڑا ۔شہزادی بغیر کسی پروٹوکول کے عدالت پہنچیں ۔

دونوں ملزمان اوراس کیس میں ملوث دیگر افراد کو ایک ساتھ بٹھایا گیا جبکہ معزز ججز کی پشت پر شہزادی کے بھائی شاہ فلپ اے ششم کی تصویر آویزاں تھی۔شہزادی اور ان کے شوہر پر الزام ہے کہ



انہوں نے ایک غیرمنافع بخش ادارےکے فنڈز میں خردبرد کی ہے۔

کیسمیں شہزادی کرسٹینا اور ان کے شوہر کے علاوہ دیگر سولہ افراد کے نام شامل ہیں تاہم وہ جرم سے انکاری ہیں۔اگر 50 سالہ شہزادی کرسٹینا پر کرپشن کا الزام ثابت ہوجاتا ہے تو تین رکنی عدالتی بینچ کی جانب سے انہیں آٹھ سال قید کی سزا ہو سکتی ہے جبکہ ان کے خاوندکو 19سال قید کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اسپین کی تاریخ میں پہلی بار شاہی خاندان کا کوئی رکن عدالت میں کسی مقدمے میں بطور ملزم پیش ہوا ہے۔ شہزادی سابق بادشاہ خوان کارلوس کی بیٹی ہیں اور ان کے خاوند آئس ہاکی کے سابق اولمپیئن ہیں۔ 
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.